کورونا وائرس: ملک ریاض مشکل وقت میں عوام کی مدد کیلئے آگئے

اسلام آباد:  بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض مشکل وقت میں عوام کی مدد کیلئے آگئے، کورونا کیخلاف جنگ میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کو کورونا سمیت ہر طرح کے جراثیم سے پاک کرنے کا مشن لیے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے روایت برقرار رکھتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔

بحریہ ٹاون این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سے مل کر کام کرے گا اور کل سے بارہ کہو میں جراثیم کش سپرے کا آغاز کیا جائے گا، بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کہتے ہیں بارہ کہو کو 2 روز میں جراثیم سے پاک کردیا جائے گا۔

Comments
Loading...