کووڈ-19: ناشتے میں یہ غذا کھا کر قوت مدافعت بڑھائیں!

کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماہرینِ صحت کی جانب سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ اپنی خوراک میں ایسی غذا کو شامل کیا جائے جس سے قوتِ مدافعت مضبوط ہو۔

قوتِ مدافعت کو مضبوط کرنے کے لیے رس دار پھل کا استعمال نہایت ہی معاون سمجھا جاتا ہے، اسی ضمن میں آج ہم آپ کو ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کا استعمال ناشتے میں کرکے آپ اپنی قوتِ مدافعت کو بڑھا سکتے ہیں۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ہمیں اپنے دن کا آغاز غذائیت سے بھرپر ناشتہ کر کے کرنا چاہیے، تو چلیں جانتے ہیں کہ ناشتے میں کیا کھا کر آپ اپنی قوتِ مدافعت کو بڑھا سکتے ہیں !

1۔ رس دار پھل

فوٹو: فائل

ناشتے میں رس دار پھلوں کا استعمال کرنے سے قوت مدافعت کو بڑھایا جاسکتا ہے، ان رس دار پھلوں میں لیمو، کینو اور گریپ فروٹ کا استعمال کرنا قوتِ مدافعت کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔

2۔ پپیتا

فوٹو: فائل

پپیتا جِلد کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں پپیتے میں اینٹی آکسیڈینٹس بھی بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ قوتِ مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

3۔سبز چائے

فوٹو: فائل

صبح سویرے سبزچائے پینا صحت کے لیے بے حد بہترین سمجھا جاتا ہے، سبز چائے آپ کی صحت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت بھی بڑھاتی ہے۔

سبز چائے میں اینٹی آکسیڈینٹس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جب کہ اسے روزانہ خوراک میں شامل کرنے سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

4۔ دہی

فوٹو: فائل

دہی میں نہ صرف پروٹین ہوتا ہے بلکہ اس میں موجود پروبائیوٹکس نظامِ قوتِ مدافعت کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، دہی میں وٹامن ڈی بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دہی کو ناشنے میں شامل کرنا صحت کے لیے بے حد فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔

5۔ خشک میوہ جات اور بیج

فوٹو: فائل

بادام، اخروٹ، کھجور، تِل اور سورج مُکھی کی بیجوں میں زنک، میگنیشیم اور اومیگا تھری بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ قوتِ مدافعت بڑھانے میں مددگار سمجھا جاتا ہے۔

Comments
Loading...