کوروناوبا؛ 24 گھنٹوں میں مزید 22 افراد جاں بحق،765 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار296  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 765 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 22 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.23 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 981 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments
Loading...