وزیراعظم کا آج دورہ حافظ آباد ، عوامی جلسے سے خطاب کریں گے

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر حافظ آباد جائیں گے جہاں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم ، وزیراعظم کا ایک روزہ دورے پر آج حافظ آباد جانے کا پروگرام ہے جہاں عوامی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ شہر بھر میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے، عمران خان ضلع کیلئے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ ایک طرف چند کرپٹ خاندان اور انکے گماشتے کسی بھی طرح عمران خان کی حکومت ہٹانے کے لئے خرید فروخت کر رہے ہیں، دوسری طرف پی ٹی آئی سے وابسہا ہزاروں سمندر پار پاکستانی، خان کا شکریہ ادا کرنے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ شکریہ انہیں ووٹ کا حق دیا اور آزاد خارجہ پالیسی سے سبز پاسپورٹ کی عزت بڑھائی۔

Comments
Loading...