
پی ایس ایل ٹرافی دبئی سے کراچی پہنچ گئی
کراچی: پی ایس ایل ٹرافی دبئی سے کراچی پہنچ گئی، ٹرافی کو سخت سکیورٹی میں قافلے کی شکل میں اسٹیڈیم لے جایا گیا ، اس موقع پر رینجرز ، پولیس اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔
دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے کپتان آج ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل میں کل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔