کیسی لگ رہی ہوں؟ماہرہ خان

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی آنے والی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’سات دن محبت اِن‘ کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر فلم میں اپنے کردار کی جھلک مداحوں سے شیئر کی اور ساتھی اداکار شہریار منور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، ‘کیسی لگ رہی ہوں؟’

واضح رہے کہ یہ ماہرہ خان کی پہلی رومانٹک کامیڈی فلم ہے، جس میں وہ نیلی کے ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

اس سے قبل اداکار شہریار منور نے بھی فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک مداحوں سے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں وہ محبت تلاش کرتے ہوئے موٹے چشموں کے ساتھ دیکھے گئے۔

شہریار منور نے لکھا، ’بھائی جان سے جان بننا چاہتا ہوں، نیلی کوئی لڑکی سیٹ کروا دو نا‘۔

فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان اور شہریار منور کے علاوہ جاوید شیخ، حنا دلپزیر اور آمنہ الیاس بھی شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات مینو اور فرجاد دیں گے، جس کی زیادہ تر شوٹنگ کراچی میں کی جا رہی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ماضی کی فلموں کی طرح یہ فلم بھی فلاپ ثابت ہوگی یا داد سمیٹنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

فلم ‘سات دن محبت اِن’ رواں برس عیدالفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Comments
Loading...