ملک میں سونا مزید 500 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان آج بھی جاری رہا اور ایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 740 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 28 ڈالر اضافے سے 1956 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments
Loading...