‘یہ نیکی اور بدی نہیں، آئین کو پامال اور پاسداری کرنے والوں کے بیچ لڑائی ہے’

لاہور: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان غلط بیان کر رہے ہیں، یہ نیکی اور بدی کی لڑائی نہیں، آئین کو پامال کرنے اور آئین کی پاسداری کرنے والوں کے بیچ لڑائی ہے۔

شیری رحمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ عوام دشمن حکومت اور عوام دوست اپوزیشن کی لڑائی ہے، جمہوریت پر تنقید کرنے والے اب لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت کا ساتھ دینے کے لئے باہر نکلیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ شکست سے بچنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کرنے والے نیکی اور جمہوریت کا پرچار کیسے کر سکتے ہیں، وزیراعظم کے پاس شکست قبول کرنے اور مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، لوگوں کو انتشار پر اکسانے سے حکومت نہیں بچ سکتی۔

Comments
Loading...