پیر کو عدم اعتماد پر کارروائی نہ ہوئی تو پھر ہم سے کوئی نہ پوچھے، شہبازشریف کی وارننگ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے خبردارکیا ہے کہ پیرکوعدم اعتماد پرکارروائی نہ ہوئی توپھرکوئی ہم سے نہ پوچھے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ اسد قیصرنے اسپیکرقومی اسمبلی کے بجائے پی ٹی آئی کے ورکرکا کرداراداکیا۔پیرکوعدم اعتماد پرکارروائی نہ ہوئی توپھرہم سے کوئی نہ پوچھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خبردار کرتا ہوں اگر انہوں نے غلام بننے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کے لئے آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ پوری قوم کی نظر پارلیمان کی طرف لگی ہوئی ہے اپنی من مانی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اسپیکرنے 14 روز میں اجلاس نہ بلا کرآئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

Comments
Loading...