لاہورٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکرسیریز جیت لی

لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز  اپنے نام  کرلی۔

آسٹریلیا نے گزشتہ روز اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا۔

کھیل کے آخری روز  پاکستان  نے بغیر کسی نقصان کے 73  رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا  لیکن  پہلے سیشن میں ہی  عبد اللہ شفیق  27 رنز پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے اظہر علی  بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے۔

اظہر علی  کو لیون نے 105 کے مجموعے پر  صرف 17 رنز پر ہی  پویلین روانہ کردیا بعد ازاں امام الحق  70 اور فواد عالم 11 رنز بناکر  اور محمد رضوان 0 پر آؤٹ ہوگئے۔

بعدازاں ساجد خان اور بابر اعظم نے رنز  کے مجموعے کو آگے بڑھایا لیکن یہ پارٹنر شپ بھی کچھ دیر ہی چل سکی اور بابر اعظم  55 رنز  جبکہ ساجد 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے   ۔

دوسری اننگز میں اب تک پاکستان ٹیم کی 8 وکٹیں گر چکی ہیں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-0 سے برابر ہے۔

Comments
Loading...