منگلا، جھونپڑی میں آگ لگنے سے 2 بچیاں جاں بحق

منگلا: بنی ساھنگ میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔

تھانہ افضل پور کے علاقے بنی ساھنگ میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ خاتون اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔

ڈیڑھ سالہ کلثوم اور 8 ماہ کی نور فاطمہ دختر عبدالرحمن موقع پر چل بسیں، 8 سالہ فیضان علی ولد عبدالرحمن، 4 سالہ منیزہ اور 80 سالہ ریشماں بی بی بیوہ حکم دین کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے حکومت آزاد کشمیر کی ہدایت پر متاثرہ فیملی کو ٹینٹ اور دیگر سہولیات فراہم کر دیں۔

Comments
Loading...