تیسرا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کو شکست، سیریز اپنے نام کرلی

سانٹو ڈومنگو: ویسٹ انڈیز نے بابائے کرکٹ انگلینڈ کو تیسرا ٹیسٹ دس وکٹ سے ہرا کر سیریز ایک صفر سے اپنے نام کر لی۔

سیریزکے آخری میچ کے پانچویں روز مہمان انگلینڈ نے ایک سو تین رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا، خسارے کا شکار انگلش ٹیم ایک سو بیس رنز پر ڈھیر ہو گئی، اوپنر الیکس ہیلز اکتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آٹھ بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکے، کائل میئرز نے پانچ شکار کیے۔

پہلی اننگز میں انگلینڈ کے دو سو چار رنز کے جواب میں ٹیم ویسٹ انڈیز نے دو سو ستانوے رنز بنائے، اٹھائیس رنز کا ہدف میزبان وِنڈیز نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر کے تین میچز کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کر لی۔

 

Comments
Loading...