
وزیراعظم شاہد خاقان کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ایس ایل میچز میںٕ بھرپور شرکت پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، پی ایس ایل نے پوری قوم کوایک نیا جذبہ اورخوشی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد میں صوبائی حکومت کاتعاون شامل ہے جب کہ اس میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم کردارہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن اور خوشیوں کی بحالی میں نوازشریف کا ویژن شامل ہے، نوازشریف کے وعدے اورویژن کے تحت حکومت قوم کوخوشیاں واپس لوٹا رہی ہے، ملکی معیشت کی بحالی اور امن کا قیام حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ہمیشہ ملک کو اندھیروں سے نکالا اور روشنیوں سے ہمکنار کیا، حکومت قوم کی خوشیوں میں اضافے کے لیے اسی جذبےسے کام کرتی رہے گی۔