ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا، وزیراعظم کا ساتھ نبھاؤں گا: عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو استعفیٰ جمع کرانے کے بعد  بیان جاری کردیا۔

ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کردیا  ہے، وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے، استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا، پارٹی ہے، وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی، وزیراعظم میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیراعظم کا ساتھ نبھاؤں گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محض عوام کی خدمت کیلئے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا اور دن رات کام کیا ہے، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے،  عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔

Comments
Loading...