میزبان کو مذاق حد میں رہتے ہوئے کرنا چاہیے، سلمان خان

ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹارسلمان خان کا کہنا ہے کہ شوز کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئیے۔

بالی وڈاسٹارسلمان خان نے ہالی وڈ اداکار کی جانب سے شوکے میزبان کوتھپڑ مارنے کے واقعے پرردعمل میں کہا کہ  میزبان کے طورپرحساس ہونا اورمذاق کرنا اچھی بات ہے لیکن مذاق ایک حد میں رہ کرنا چاہئیے۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ ’ بگ باس‘ اور ’دس کا دم‘ سمیت متعدد لائیو شوز کی میزبانی کرچکا ہوں۔ شوز کے دوران نامناسب واقعات  بھی ہوتے ہیں جس پر دکھ اور مایوسی کا اظہار شوز کے دوران کردیتا ہوں مگر میں اپنی حد میں رہتا ہوں۔

آسکر ایوارڈز 2022 کی تقریب کے دوران معروف ہالی وڈ ادکار وِل اسمتھ نے امریکی کامیڈین کرس راک کواپنی بیوی کے بارے میں مذاق پر تھپڑ مار دیا جس کے بعد سے ول اسمتھ تنقید کی زد میں ہیں ۔

Comments
Loading...