عدم اعتماد پرسیاسی بھونچال، اتحادی ساتھ چھوڑ گئے، وزیراعظم آج قوم سے اہم خطاب کرینگے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا  ہےکہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب  کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سیاست اب شروع ہوچکی ہے، وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

وزیر داخلہ  نے کہا کہ عمران خان آخری گیند تک مقابلہ کریں گے جب کہ دھمکی آمیز خط دکھانے کے لیے دس صحافیوں کو بلایا گیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ  تحریک عدم اعتماد ایک بڑی عالمی سازش ہے اور دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا۔

Comments
Loading...