ووٹنگ پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے: شہباز کا وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ اتوار کے روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہے، فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

شہباز شریف نے خط میں وزیراعظم کے ووٹنگ والے دن ایک لاکھ پی ٹی آئی ورکرز لانے کا بھی حوالہ دی۔ خط میں کہا گیا کہ ایم این ایز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ، پولیس آئین اور قانون کے مطابق فرائض سر انجام دے۔ اپوزیشن لیڈر نے خط کی کاپی کمشنر اسلام آباد، ڈی سی اور آئی جی کو بھی ارسال کر دی۔

یاد رہے شہباز شریف نے نئے وزیراعظم کے انتخابات والے دن بھی فل پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کر دیا۔

Comments
Loading...