عمر سرفراز چیمہ نئے گورنر پنجاب مقرر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کردیا گیا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کیا تھا جس کی اطلاع وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سرور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرنے والے علیم خان کا ساتھ دے رہے تھے۔ چوہدری محمد سرورکو پرویزالہی کی شکایت پرہٹایا گیا۔

دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری محمد سرور عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اس لئے انہیں برطرف کیاگیا، گورنر پنجاب ڈسلپن کے مطابق نہیں چلےاس لئے برطرف کئے گئے۔

Comments
Loading...