ملک میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی بھی شخص کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 23 ہزار 265 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 154 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 320 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

Comments
Loading...