صدر مملکت نے عبوری حکومت بنانے کیلئے وزیراعظم اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا

اسلام آباد:  نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر صدر مملکت نے وزیراعظم اور سابق اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا۔

صدر پاکستان عارف علوی نے نگران وزیراعظم تعینات کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلہ وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھی بھیجوایا گیا، جس میں کہا گیا کہ اپنے اپنے نامزد کردہ نگران وزیراعظم کے لئے نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیں۔

Comments
Loading...