اس بار اتحادی کے بجائے اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے اس بار ہم اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای سی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جلد از جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے، اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مفاد پرست اور ضمیر فروشوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا، اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے اس لیے اس بار ہم اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

Comments
Loading...