آج شام قوم سے خطاب، آخری بال تک لڑوں گا:وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے آج کابینہ کی میٹنگ بلائی ہے اورآج شام قوم سے خطاب کروں گا، آخری بال تک لڑوں گا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ ازخود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہ میں نےآج کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، میرا قوم کیلئے پیغام ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے آخری بال تک لڑا ہوں اور لڑوں گا۔

ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے آج کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی آج  ہو گا اور آج رات وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے۔

 

 

Comments
Loading...