قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب، ایجنڈا جاری

سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 9 اپریل کی صبح ساڑھے 10 بجے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کی کاپی  قومی اسمبلی سیکرٹری کو موصول ہوگئی ہے جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10بجے طلب  کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے 3 اپریل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو پرانی حالت میں بحال کرنے اور تحریک عدم اعتماد کے لیے دوبارہ اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل صبح ساڑھے 10 بجے تک بلایا جائے۔

Comments
Loading...