صحافی محسن بیگ کیخلاف مراد سعید کی جانب سے درج مقدمہ خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی محسن بیگ کیخلاف وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ خارج کردیا۔

ہائیکورٹ نے صحافی محسن جمیل بیگ کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کی مدعیت میں سائبر کرائمز کے تحت ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دے کر خارج کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ محسن بیگ کے خلاف پیکا کی سیکشن 20 کے تحت درج مقدمہ خارج کیا گیا، شکایت کنندہ مراد سعید ہتک عزت کے دیگر قوانین کے تحت درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ ہائی کورٹ نے پیکا کی سیکشن 20 کے تحت صحافی بلال غوری اور ابصار عالم کے خلاف بھی مقدمات خارج کردیے۔

 

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے مراد سعید کی درخواست پر 16 فروری کو محسن بیگ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جبکہ آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کالعدم قرار دے دیا ہے۔

Comments
Loading...