اسٹاک مارکیٹ میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر مزید سستا

ملکی سیاسی صورت حال کے باعث شروع ہونے والا معاشی مندی کا رجحان اب کافی حد تک تھم گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

100 انڈیکس میں 3.61 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 46000 پوائنٹس سے تجاوز کر گئی اور 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 1 روپے 98 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 183 روپے سے بھی نیچے آ گیا ہے۔

Comments
Loading...