نئی حکومت انتقام نہیں حساب لے گی: مریم نواز

اسلام آباد:ؒ مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نئی حکومت انتقام نہیں حساب لے گی۔

مریم نواز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کی گیلری میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ایل این جی، بلین ٹری سونامی اور دواؤں سمیت تمام اسکینڈلز کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے ملک کی جان اس نالائق ترین حکومت سے چھوٹ گئی، شہباز صاحب نے حکومت ابھی سنبھالی نہیں اور ملکی ترقی شروع ہوگئی، اسٹاک مارکیٹ بڑھنے لگی اور  روپے کی قدر بہتر ہونے لگی، بزنس کمیونٹی کو پتا چل گیا کہ اب ملک ترقی کرے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسے پرانی مسلم لیگ (ن) نہ سمجھیں، اگر فتنہ پھیلانے اورعوام کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Comments
Loading...