موجودہ حکومت چند ہفتوں میں الیکشن کروالےگی: حماد اظہر

تحریک انصاف  کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت چند ہفتوں میں الیکشن کروا لے گی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران حماد اظہر   نے کہا  کہ یہ نظام زیادہ دیر نہیں چلے گا اور موجودہ حکومت چند ہفتوں میں الیکشن کروا لے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عوام کے پاس گئے توان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

دوسری جانب حکومتی اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فہمیدا مرزا نے عمران خان کے اعلان پر استعفے دینے سے انکار کردیا۔

Comments
Loading...