کابل کے اسکول میں دھماکے، 6 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے ایک ہائی اسکول میں 3 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

دھماکوں کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکا بندی کردی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

Comments
Loading...