پریانکا چوپڑا کی بیٹی کا نام سامنے آگیا

بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اْن کے شوہر امریکی اداکار و گلوکار نک جونس نے بیٹی کا نام رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا اور نک جونس نے اپنی بیٹی کا نام ‘مالتی میری’ رکھا ہے جب کہ اداکار جوڑی کی بیٹی کے برتھ سرٹیفکیٹ پر  نام ‘مالتی میری چوپڑا جونس’ درج ہے۔

رپورٹ میں بچی کے نام کے معنی واضح کیے گئے اور بتایا گیا کہ مالتی ایک پھول کا نام ہے اور ساتھ پریانکا کی والدہ ‘مدھو چوپڑا’ کے نام کا حصہ بھی ہے۔

اس کے علاوہ برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پریانکا اور نک جونس کی بیٹی کی پیدائش 15 جنوری کو ہوئی۔

یاد رہے کہ رواں برس 20 جنوری کو انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا، جوڑے کی بچی کی پیدائش جنوبی کیلیفورنیا کے اسپتال میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔

Comments
Loading...