شاہین شاہ آفریدی کی اپنے پہلے ہی کاؤنٹی میچ میں متاثر کن بولنگ

کراچی: شاہین شاہ آفریدی نے مڈل سیکس کاؤنٹی کے لیے اپنے پہلے ہی میچ میں متاثر کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

گلیمورگن کے خلاف انھوں نے صرف 35 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،مارنس لبوشین بھی شاہین کا ہی شکار بنے،دیگر میچز میں سسیکس کیخلاف ووسٹرشائر کے اظہرعلی 20رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

گلوسٹر شائر سے میچ میں لنکا شائر کے حسن علی بھی تین شکار کر چکے تھے،کینٹ سے میچ میں ہیمپشائر کے محمد عباس نے آخری خبریں آنے تک ایک وکٹ لی تھی۔

Comments
Loading...