عمران خان نے پاکستان کا جو حشر کیا اسے تو عبرت کا نمونہ ہونا چاہیے: نواز شریف

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز  شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کا جو حشر کیا، اس شخص کو تو عبرت کا نمونہ ہونا چاہیے، یہ شخص کون سی مٹی کا بنا ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کھڑی کی لیکن عمران خان نے زمیں بوس کر دی، ریاست مدینہ کا نام لے کر ظلم اور زیادتی کی، عمران خان کسی بات کو نہیں مانتے، نہ آئین، نہ قانون اور نہ پارلیمنٹ کو مانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد قانونی طریقے سے  آئی ہے تو اسے مانو، نہ ماننے کی وجہ سے سپریم کورٹ کو فیصلہ دینا پڑا۔

 نواز  شریف نے صدر عارف علوی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا آپ ملک کے صدر ہیں، کیسے اپنے فرائض ادا نہیں کریں گے؟ کیسے حلف نہیں لیں گے؟ جب تک جمہوریت اور نظریے کی آخری فتح نہیں ہو گی، ہم لڑتے رہیں گے۔

Comments
Loading...