عمران خان معیشت بہت خراب حالت میں چھوڑ کرگئے: شیری رحمان

وفاقی وزیربرائے ماحولیات شیری رحمان  کا کہنا ہے کہ عمران خان معیشت بہت خراب حالت میں چھوڑ کرگئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اپنےحامیوں کو اکسا رہے ہیں لیکن پاکستان کواس وقت استحکام کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے تیار ہیں لیکن اس  سے پہلے انتخابی اصلاحات اور سابقہ حکومت کی غلطیاں درست کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو کم وقت میں بہت سےچیلنجز سےنمٹنا ہے، سابق حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی بہت سخت شرائط میں پھنسا دیا ہے۔

Comments
Loading...