لاہور ہائیکورٹ؛ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹی فکیشن معطل

اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

صدر لاہور ہائی کورٹ بار سردار اکبر ڈوگر کی جانب سے اس حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے 25 مئی کو الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر سردار اکبر ڈوگر نے موقف اپنایا تھا کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی ننس کی مدت 10 جون کو ختم ہو جائے گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول کے مطابق سرکاری نتائج کا اعلان 14 جون کو کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اس لیے اسے معطل کیا جائے۔

Comments
Loading...