سندھ ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی گرفتار

اسلام آباد: سندھ ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے پرپی ٹی آئی کے 2ارکان قومی اسمبلی کوگرفتارکرلیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست ضمانت  کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دونوں ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اورعطا اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ہفتے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزمان پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان کی 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ عبوری ضمانت 26 اپریل تک کے لئے منظورکی گئی تھی۔

Comments
Loading...