عالیہ بھٹ کس واحد پاکستانی اداکار کو انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں؟

سوشل میڈیا پر آج کل فالورز کی ریس تو لگی ہوئی ہے اس کے ساتھ صارفین اس پر بھی نظر رکھتے ہیں کہ ان کی پسندیدہ شخصیت نے کس کو فالو کیا ہوا ہے۔

حال ہی میں اداکار رنبیر کپور سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ ادکارہ عالیہ بھٹ فلم نگری کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں۔

عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر 6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد فالورز ہیں جبکہ اداکارہ صرف 477 افراد کو فالو کرتی ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں عالیہ کس واحد پاکستانی اداکار کو انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں؟ 

ہم آپ کو بتاتے ہیں عالیہ بھٹ پاکستان کے مشہور ادکار فواد خان کو انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں۔

فوٹو: عالیہ بھٹ انستاگرام اسکرین شاٹ
فوٹو: عالیہ بھٹ انستاگرام اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ فواد خان نے 2016 میں دھرما پروٖڈکشن کی فلم کپور اینڈ سنز میں عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوتر کے  ہمراہ کام کیا تھا۔

Comments
Loading...