شرمناک صورتِ حال ہے کہ ریاستِ پاکستان کا سربراہ ایک پارٹی کا غلام لگتا ہے: وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حلف میں تاخیری حربے استعمال کیے جانے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شرمناک صورتِ حال ہے کہ ریاستِ پاکستان کا سربراہ ایک پارٹی کا غلام لگتا ہے، ان کا اپنا کوئی ذہن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی نہ صرف آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ آئین شکنی پر تلے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو سوچنا ہوگا کہ وہ توہینِ عدالت لگواکر چھ ماہ جیل جانا چاہتے ہیں یا عدالتی حکم مان کر آئین کے مطابق چلنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

Comments
Loading...