عید سے پہلے عوام کو مہنگائی کا جھٹکا: بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد:  عید سے پہلے عوام کو مہنگائی کا جھٹکا، نیپرا نے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

بجلی صارفین کو 28 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ نیپرا حکام کے مطابق مارچ میں مقامی کوئلے، گیس اور ایل این جی سے بجلی کم پیدا کی گئی، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 35 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

نیپرا حکام کے مطابق ایل این جی کی قلت کے باعث 34 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔ بہتر صلاحیت والے پلانٹس نہ چلانے سے 90 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔ بعض پاور پلانٹس کی بندش سے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔

 

Comments
Loading...