جامعہ کراچی دھماکا: وزیر داخلہ کا مجرموں کوعبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد:  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جامعہ کراچی دھماکے کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے، پوری قوت سے نمٹیں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج کراچی جا رہا ہوں، پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کرتا ہے، یہ ہمارا مشترکہ غم ہے، پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے، پوری قوت سے نمٹیں گے، متعلقہ حکام سے ملاقات کر کے حقائق معلوم کروں گا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل طور پر آگاہ رکھیں گے، چینی باشندوں کی سکیورٹی کے تمام آپریٹس کا ازسرنو جائزہ لیں گے، سکیورٹی کے مکمل جائزے کے بعد موثر اقدامات کریں گے، باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے، مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔

Comments
Loading...