وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم  شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت  پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے تین روزہ دورے میں وزیر اعظم  شہباز شریف سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے ۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم وفدکے ہمراہ اسلام آباد سےخصوصی طیارے سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اہم وزرا وزیراعظم کے ہمراہ سعوی عرب جائیں گے۔

Comments
Loading...