عمران خان اگلی تقرریوں کا فیصلہ تمہاری مرضی سے نہیں، میرٹ پر ہوگا، مریم

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عمران خان کو پاگل، توشہ خان، توشہ خور، توشہ چور قرار دے دیا۔

  لاہور کے کھوکھر ہاؤس میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے  کہا کہ  عمران خان کا رونا دھونا اس لیے ہے کہ اداروں نے آئین کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیوں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سازشی خط کی ٹیں ٹیں سنتے ہوئے دماغ پک گیا ، توشہ خان کچھ دن بعد چوکوں چوراہوں پر کھڑا سازشی خط دکھا دکھا کر پیسے مانگ رہا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی عمران خان کو پاگل خانے کی بس میں سوار کرا دے ، یہ پاگل خانے کے پاگلوں کو بھی پاگل کر دے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشی خط پر قومی سلامتی کمیٹی سے عمران خان کو منہ توڑ جواب ملا،عارف علوی، اسد قیصر، قاسم سوری اور گورنر پنجاب عمران خان کے ذاتی ملازم ہیں ، جتنی چاہے دیر کر لو حمزہ شہباز حلف اٹھا کر رہے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خان، توشہ خور، خط چھوڑ ،کارکردگی دکھاؤ ، رپورٹ کارڈ دکھاؤ کہ تو نے کیا کیا ہے؟ شکر کرو ابھی عدالتوں نے تمھارے خلاف فیصلہ کیا ہے ، تمھیں اٹھا کر جیل میں نہیں پھینکا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یادر کھو عمران خان اگلی تقرریوں کا فیصلہ تمہاری دھونس،غنڈہ گردی پر نہیں  بلکہ میرٹ پر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مرچیں اس لیے لگ رہی کہ اسے نقل کر کے پاس ہونے کی عادت پڑگئی ہے۔

Comments
Loading...