پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کوآرڈینیشن گرفتار

لاہور: پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کورآڈینیشن عنایت اللہ لک کوگرفتارکرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کو پولیس نےگرفتارکر لیا۔عنایت اللہ لک لاہورہائی کورٹ میں پیشی کے لئے جارہے تھے۔

عنایت اللہ لک کو گورنرہاؤس کے باہرسے حراست میں لے کر گڑھی شاہو تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ عنایت اللہ لک کوکس مقدمے میں گرفتارکیا گیا ہے۔عنایت اللہ لک پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عبوری ضمانت پرہیں۔

Comments
Loading...