مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر دفاع خرم دستگیر بھی موجود تھے۔

تینوں مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ انہیں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطرات و چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

جوائںٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

Comments
Loading...