عمران خان کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت کی مذمت

سابق وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت پر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا  ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

انہوں  نے کہا کہ آج یوم القدس کے موقع پر ہم اسرائیلی فوج کے تشدد اور ظلم کے خلاف فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

چیئرمین پی  ٹی آئی کاکہنا تھا کہ ہم ہر رمضان مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے خلاف اسرائیلی افواج کے قابل مذمت حملوں کا مشاہدہ کرتے ہیں جو کہ القدس میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

Comments
Loading...