چین نے دنیا کی بلند ترین چوٹی’ماؤنٹ ایورسٹ‘ پر خودکار موسمیاتی اسٹیشن نصب کردیا

چین نے دنیا کی بلند ترین چوٹی’ماؤنٹ ایورسٹ‘ پر خودکار ویدر ( موسمیاتی) اسٹیشن نصب کردیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 ہزار 8 سو میٹر کی بلندی پر یہ ویدر اسٹیشن موسمی صورتحال اور برف کی موٹائی کی پیمائش میں مددگار ثابت ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق دنیا کے اس بلند ترین ویدر اسٹیشن کےلیے بارہ رکنی ٹیم نے ضروری سامان چوٹی تک پہنچایا۔

اطلاعات کے مطابق محقیقن کی ٹیم نے  ماؤنٹ ایورسٹ پر خودکار اسٹیشن کا کامیابی سے تجربہ کیا۔

Comments
Loading...