ایف پی سی سی آئی کا وزیراعظم سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

لاہور: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے وزیراعظم سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں شرح سود میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کی حکومت جاتے جاتے شرح سود میں ڈھائی فیصد اضافہ کرگئی اور شرح سود میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے خط پر حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ شرح سود میں اضافہ کرتے وقت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا، حکومت کاروبار چلانے میں ہر ممکن تعاون کرے گی، پاکستان میں اس وقت شرحِ سود خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

Comments
Loading...