چین میں ہونے والے ایشین گیمز کورونا کی بڑھتی صورتحال کے باعث ملتوی

لاہور: رواں سال ستمبر میں چین میں ہونے والی ایشین گیمز کو ملتوی کر دیا گیا ہے، گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

چینی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر منتظمین کی جانب سے ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ گیمز 10 ستمبر سے 25 ستمبر تک ہینگ زو میں شیڈول تھیں۔

کامن ویلتھ اور ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے پاکستانی اتھلیٹس کے مختلف کیمپس اسلام آباد، لاہور سمیت دوسرے شہروں میں جاری ہیں۔
اولمپک کونسل آف ایشیا کی تصدیق

اولمپک کونسل آف ایشیا نے بھی ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان او سی اے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ، ایشین گیمز کمیٹی اور چینی حکام نے باہمی مشاورت سے گیمز میں شرکاء کی تعداد اور کورونا وبا کی صورتحال کی بنیاد پر گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اولمپک کونسل آف ایشیا کے مطابق دسمبر میں چین میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز کو مکمل طور پر منسوخ کرکے 2025 میں اس کی میزبانی تاشقید کو سونپ دی گئی ہے۔

Comments
Loading...