قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا، ایجنڈا جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مالیاتی اور قرض پالیسی جنوری 2022 پیش کریں گے جب کہ اس دوران وسط سال بجٹ جائزہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال عمومی شماریات ازسرنو تنظیم ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے۔

ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ نہ ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے

Comments
Loading...