
چیچا وطنی کے ننھے فاسٹ باؤلر کی وسیم اکرم کے ہمراہ پریکٹس
لاہور: سوشل میڈیا پر اپنی گھومتی اور تیکھی گیندوں سے سب کو حیران کرنے والے چیچا وطنی کے ننھے حسن اور وسیم اکرم کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک بچے کی فاسٹ بولنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے سوشل میڈیا پر چھا گئی۔ اب اس بچے کی تازہ تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چیچا وطنی کے ساڑھے 6 سالہ حسن کے ساتھ تربیتی سیشن کی تصاویر شئیر کی ہیں اور اس کی خدا داد صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔
قومی سپر سٹار فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ حسن پہلے سے ہی جانتا ہے کہ ان سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ کرنے کے لیے گیند کو کیسے پکڑتے ہیں۔ سوئنگ کے سلطان نے یہ بھی لکھا کہ حسن کے پاس ناقابل یقین مہارت ہے اور اس کی عمر صرف ساڑھے 6 سال ہے۔