برطانوی ملکہ کی طبیعت ناساز، تقریر شہزدہ چارلس نے پڑھ کر سنائی

لندن:  برطانوی ملکہ الزبتھ طبیعت کی ناسازی کے باعث پارلیمانی سیشن کے افتتاح کی تقریب میں شریک نہ ہوسکیں۔

ملکہ کی جگہ ولی عہد شہزادہ چارلس نے ہاؤس آف لارڈ سے خطاب کیا اور پارلیمانی سیشن کا ایجنڈا پیش کیا۔ گزشتہ ساٹھ برس میں پہلی بار ملکہ الزبتھ پارلیمانی سیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت سےقاصر رہیں،،شہزدہ چارلس نے ملکہ کی تقریر پڑھ کر سنائی۔

اس موقع پر ملکہ کا تاج علامتی طور پر شہزادہ چارلس کے پہلو میں رکھا گیا تھا۔

Comments
Loading...