
اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو، شوکت ترین نئے کنوینر ہوں گے
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کردی، جس کے مطابق سابق وزیرخزانہ شوکت ترین اب کونسل کے نئے کنوینر ہوں گے۔
وزیراعظم کی جانب سے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نئی اکنامک ایڈوائزری کونسل میں ڈاکٹر علی چیمہ، عاطف باجوہ، سیما کامل، شاہد کاردار، عابد حسن ممبر ہوں گے جب کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ایڈوائزری کونسل کے کنوینر ہوں گے۔
اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ممبران میں شامل ہونے والے نئے ارکان میں سلطان علی الانا، عارف حبیب، فواد انور، آصف ریاض، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، سلمان اکرم راجا اور محمد ای تسنیم اور دیگر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر عشرت حسین اکنامک ایڈوائزری کونسل کے کنوینر تھے جنہیں عہدے سے ہٹادیا گیا ہے جب کہ اشفاق حسن خان، ثاقب شیرانی، ثانیہ نشتر، رزاق داؤد اور ارشد زبیری کو بھی اکنامک ایڈوائزری کونسل سے ہٹا دیا گیا۔
کونسل میں شامل کیے جانے والے نئے ممبران عابد حسن اور عابد قیوم سلہری اس سے قبل بھی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا حصہ تھے